Home / interviews / Celebrity / پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے درخشاں ستارے عدنان صدیقی کیساتھ خصوصی بات چیت

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے درخشاں ستارے عدنان صدیقی کیساتھ خصوصی بات چیت

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے درخشاں ستارے عدنان صدیقی کیساتھ خصوصی بات چیت

img_6953

ہڈرزفیلڈ ( تنویر کھٹانہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے درخشاں ستارے عدنان صدیقی کی ریڈیو سنگم آمد ۔ عدنان صدیقی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہے اور اس بار برطانیہ آمد کا مقصد مسلم چیریٹی کے چیریٹی ڈنرز میں پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں مسلم چیریٹی کے مختلف پراجیکٹ کے لیے چیریٹی اکٹھا کرنا تھا۔ عدنان کے مطابق وہ مسلم چیریٹی کے ساتھ پہلی دفعہ کام کر رہے ہیں ۔ اور برطانیہ آمد سے پہلے انھوں نے ان کے ایک سنٹر کا دورہ بھی کیا تھا اور وہ بہت خوش ہیں کہ مسلم چیریٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔ مسلم چیریٹی کے اس پراجیکٹ کا نام ماووں کو خراج تحسین ہے۔ پاکستان میں زچگی عموماً گھروں میں ہی ہوتی ہے لیکن مسلم چیریٹی اپنے پراجیکٹ جس میں سب سے زیادہ توجہ ایمبولینس اور زچگی کے دوران ماں اور بچے کی نگہداشت کے لیے سہولیات پر دے رہی ہے۔ عدنان صدیقی نے برطانیہ میں موجود تمام کمیونیٹیز سے اپیل کی کے انسانیت کی مدد کے لیے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

عدنان صدیقی سے ان کے فنی کیرئیر کے حوالے سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں ہالی وڈ کی فلم آفر ہوئی تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ انجلینا جولی کہ ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عدنان کا کہنا تھا کہ جب انھیں پہلے آیڈیشن کے لیے بلایا گیا تو وہ سمجھے کہ پاکستانی ڈرامہ ایکٹر اور ڈائریکٹر انجلین ملک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ لیکن جب انھیں بتایا گیا کہ وہ انجلینا جولی، ساجد حسن اور عرفان خان کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو انھیں بہت خوشی ہوئی اور ہالی وڈ میں کام کر کے بہت تجربہ حاصل ہوا اور وہ آنے والے دنوں میں بھی شاید ایک ہالی وڈ کی مووی میں کام کرتے نظر آئیں۔

عدنان نے اپنے پہلے بالی وڈ پراجیکٹ مام کے بارے میں بتایا کہ وہ اس فلم میں شری دیوی کے شوہر اور پاکستانی ڈرامہ ایکٹر سجل علی کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں اور اس فلم کا تقریباً نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ فلم اگلے کچھ ماہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا تجربہ بہت اچھا رہا بونی کپور پروڈکشنز میں بننے والی یہ فلم بہت اچھی ہے اس فلم میں نواز الدین صدیقی اور اشکے کھنّہ بھی ان کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

عدانان صدیقی پاکستانی انڈسٹری کے ان گنے چنے اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے بیک وقت بالی وڈ، ہالی وڈ اور لالی وڈ کی فلموں میں کام کیا ہے ان کی پاکستانی فلم یلغار جس میں وہ ایک میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور جو پاکستان کی سب سے مہنگی ترین فلم ہو گی۔ اور یہ فلم بھی بہت جلد نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ عدنان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری بہت ترقی کر رہی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت اچھی اور معیاری فلموں کا بننا ہے اور بالخصوص
یلغار فلم میں اتنی بڑی کاسٹ، گرافکس اور دیگر شعبہ جات میں خصوصی توجہ سے اسں کا مقابلہ کسی بھی ہالی وڈ کی فلم سے کیا جا سکتا ہے۔

عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ انھوں نے اپنا پروڈکشن ہاوس بنایا ہے جس میں وہ کئ نئے ڈرامے بنا رہے ہیں اور اگلے سال برطانیہ میں بھی وہ ایک ڈرامہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں وہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو کاسٹ کریں گے۔ ان کے پروڈکشن ہاوس میں بننے والا ڈرامہ سیتا باگڑی جو کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوؤں کی زندگی پر ایک کہانی ہے اور یہ ڈرامہ عوام میں مقبول ہو رہا ہے اسے آپ ٹی وی ون پر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے انڈین فینز کے کیے ان کا پیغام تھا محبت محبت محبت

عدنان کے ان گنت ڈراموں میں ان کے پسندیدہ ڈرامہ یا کردار کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے تمام ڈرامے اور کردار بہت پسند ہیں اور کسی بھی اداکار کا اپنے کردار سے انصاف تبھی ممکن ہے جب اس کے فینز اس کو اس کردار میں ہی دیکھے انھوں نے کراچی میں ہوۓ ایک واقعہ سنایا جب انھیں ایک خاتوں نے بہت برا بھلا کہا کیونکہ وہ ان دنوں ایک ڈرامے میں منفی کردار نبھا رہے تھے۔

عدنان صدیقی سے اس ملاقات میں ان کی شخصیت کے منفرد پہلو دیکھے وہ نہایت ہی نفیس اور سادہ طبعیت کے مالک ہیں اور بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ اتنے بڑے سٹار ہیں انھوں نے ریڈیو سنگم کی ٹیم اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

Check Also

History behind the royal robe of Prince Louis is rich

The Royal family is back in the news and this time the news is about the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *