Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / پنچائیت کے فیصلے پر مغوی لڑکی والدین کے حوالے کرنے والے نوجوان کو اغواء کاروں نے پلازہ کی چوتھی منزل سے الٹا لٹکادیا

پنچائیت کے فیصلے پر مغوی لڑکی والدین کے حوالے کرنے والے نوجوان کو اغواء کاروں نے پلازہ کی چوتھی منزل سے الٹا لٹکادیا

جہلم(محمد شہباز بٹ)’’ مغویہ لڑکی ‘‘ کو والدین کے حوالہ کرنے کا رنج ، لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تھانہ سول لائن کے علاقہ سے نوجوان کو اغواء کر لیا ، جی ٹی روڈ پر قائم کشمیر پلازہ میں لے جا کر ظالمانہ تشدد،نقدی اور موبائیل فون بھی چھین لیا ، پلازہ کی چوتھی منزل سے الٹا لٹکا کر قتل کرنے کی کوشش،والد سے بیٹے کی رہائی کے بدلے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ ، پلازہ مالک کے خاوند کو خبر ملتے ہی ملزمان نوجوان کو چھوڑ کر فرار ، مغوی نوجوان رات گئے بھاگ کر ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے پاس پہنچ گیا ، تھانہ سول لائن میں تحریری درخواست دے دی گئی ، ڈی پی او ، آر پی او سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق کوثر کالونی 4سول لائن جہلم کے رہائشی اختر عباس ولد خالد محمود نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محنت مزدوری کرتا ہوں چند روز قبل کھیوہ والا سگھر پور تحصیل پنڈ دادنخان کا رہائشی طیب لڑکی کو اغواء کر کے ہمارے گھر پناہ کے لیے آگیا ، ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کی مداخلت پر پنچائیت میں ہم نے لڑکی کو والدین کے حوالہ کیا تو گزشتہ رات ساڑھے سات آٹھ بجے کے قریب طیب اپنے چھ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ اور ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر میرے گھر آیا اور گھر سے بلا کر زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر کشمیر پلازہ لے گیا وہاں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر میری جیب سے موبائیکل نوکیہ 206اور 3670روپے نقدی ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کی کاپیاں نکال لیں ، پہلے میرے موبائیل سے میرے والد کو فون کر کے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اس کے بعد اپنے موبائیل فون سے میرے والد کو کالیں کر کے تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے ، اختر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مجھے کشمیر پلازہ کی چوتھی منزل سے الٹا کر کے نیچے لٹکایا ، طیب نے پستول تان کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ، میرے والد نے ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان اور مسلم لیگ (ن) کے کونسلر خان ذوالفقار خان کو اطلاع دی جن کی مداخلت پر ملزمان مجھے کشمیر پلازہ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے میں رات ایک بجے بارش میں بھیگتا ہوا ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کی رہائش گاہ پر پہنچا ، تھانہ سول لائن پولیس نے اختر عباس کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے ، اختر عباس نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

About Tanveer Khatana

Check Also

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *