Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / پنجاب بارکونسل انتخابی تنازع ،بار ایسوسی ایشنوں نے ری پولنگ کا مطالبہ کردیا

پنجاب بارکونسل انتخابی تنازع ،بار ایسوسی ایشنوں نے ری پولنگ کا مطالبہ کردیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ بار ،لاہور ہائی کورٹ بار ،لاہور ڈسٹرکٹ بار اور پنجاب بارکونسل کے راہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ بار کونسل کے وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات دوبارہ کروائے جائیں ۔یہ مطالبہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجواہ ،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن، صدر لاہور بار چودھری تنویر اور وکلاءرہنماءہائی کورٹ با رکے سابق صدردشفقت محمود چوہان، مقصود بٹر اورپنجاب بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے.

ممتاز مصطفی نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان نے قانون کے تحت انتخابات کرانے کی بجائے خود ساختہ انتخابات کرائے جس سے وکلاءکا سب سے بڑا ادارہ تنازع کا شکار ہو گیا۔انہوں نے کہا ایڈووکیٹ جنرل کے پاس پنجاب بار کونسل کی کمیٹیاں توڑنے کا کوئی قانونی اختیارنہیں،ایڈووکیٹ جنرل کواپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن نے ایک وکیل کے ہاتھ دوسرے وکیل کے گریبان تک پہنچا دئیے ،ایک ہفتے میں الیکشن دوبارہ کروایا جائے ،ری پولنگ نہ ہوئی تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے ، ہار جیت کوئی مسلہ نہیں مگر انتخابات قانون کے مطابق ہوناضروری ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا کہ پولنگ سٹیشن سے باہر کرائے جانے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔

وکیل رہنماءشفقت محمود چوہان نے کہا کہ وکلاءکا پروفیشنل گروپ لڑائی جھگڑے پر یقین نہیں رکھتا،جمہوری حق کے تحت ادارے کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، معاملے کو بار کے سینئرزکے پاس لے جائیں گے تاکہ مسئلے کاپرامن حل نکل سکے۔رانا ضیا عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ پہلے آپس میں معاملات خود طے کرنے کی کوشش کریں گے ،پولنگ پنجاب بار کونسل کی بجائے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں ہونا غیر آئینی ہے ۔

About Tanveer Khatana

Check Also

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *