Home / Latest Urdu News / Sports Urdu / اولڈہم میں انٹر کلب تھائی باکسنگ مقابلے 5 فروری 2017 کو منعقد ہونگے

اولڈہم میں انٹر کلب تھائی باکسنگ مقابلے 5 فروری 2017 کو منعقد ہونگے

اولڈہم (نوید چوھان) کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے کا اہم جزو ہوتا ہے اور جب بات اولڈہم اور گلاڈوک کی ہو تو یہی کھیل اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ دو ہزار ایک میں نسلی منافرت کے مظاہروں کا مرکز رہنے والا اولڈہم کا یہ علاقہ گلاڈوک جس کے بارے میں آج بھی گمان ہے کہ پاکستانیوں کے دعاء یہاں دیگر کا داخلہ ممنوع ہے۔

تاز تھائی باکسنگ کلب اولڈہم اسی تاثر کو غلط قرار دینے کے لیے ایک انٹر کلب ٹورنامنٹ منعقد کروا رہا ہے۔ جس مین پاکستانیوں کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاہ فام اور سفید فام برطانوی باشندوں کی آمد متوقع ہے۔ اولڈہم کے ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شاداب قمر نے تنویر طارق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایسی مزید تقریبات کے انعقاد کا وعدہ کیا۔ تاکہ اس تاثر کو غلط ثابت کیا جا سکے۔

تنویر طارق کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام محبت اور انسانیت ہے۔ کوئی کسی بھی رنگ اور نسل سے ہو وہ میرے کلب میں اور گلاڈوک میں بے خوف و خطر آ سکتا ہے۔ یہ مقابلے منعقد کروا کر لوگوں کے دلوں میں جو نفرت اور غلط فہمیاں ہیں ہم انھیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

تھائی باکسنگ کے یہ مقابلے پانچ فروری کو پاکستانی کمیونٹی سنٹر میں دس بجے صبح سے لیکر رات گئے تک جاری رہیں گے۔ اس ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام باکسرو اور کلبز کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گی۔ کمیونٹی عمائدین، مختلف کمیونیٹز اور میڈیا کی کثیر تعداد کی آمد کی توقع ظاہر کی گئ ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎پی ایس ایل فور بھی نئے پاکستانی بیٹسمین ڈھونڈنے میں ناکام

‎پی ایس ایل فور بھی نئے پاکستانی بیٹسمین ڈھونڈنے میں ناکام ‎پی ایس ایل فور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *