Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / لاہور میں حساس اداروں کی کامیاب کارروائی ، 14سالہ خودکش بمبار گرفتار ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد

لاہور میں حساس اداروں کی کامیاب کارروائی ، 14سالہ خودکش بمبار گرفتار ، خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، راوی پل کے قریب سے 14سالہ خودکش بمبار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کی اطلاعات کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، ایک اطلاع پر حساس اداروں نے راوی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 14سالہ خود کش بمبار لڑکے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خود کش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جو قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دئیے گئے ہیں

About Tanveer Khatana

Check Also

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *