Home / Entertainment / Entertainment in urdu / سلمان اچھی پرفارمنس پر فراخدلی سے داد دیتے ہیں، اکشے کمار

سلمان اچھی پرفارمنس پر فراخدلی سے داد دیتے ہیں، اکشے کمار

ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ اداکار سلمان خان ان کی اچھی پرفارمنس پر ہمیشہ انھیں کھلے دل سے داد دیتے ہیں۔ اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ سلمان ان کے قریبی دوستوں میں سے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی سلمان سے روز ملاقات ہوتی ہے اس کے باوجود جب بھی وہ کسی فلم میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو سلمان انھیں فراخدلی سے سراہتے ہیں۔ اداکار نے مزید یہ بھی بتایا کہ وہ اور سلمان اور وہ کرن جوہر کی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے اور یہ فلم سال2018 میں جلوہ گر ہو گی جب کہ اداکار اکشے نے اپنی سلمان اور کرن جوہر کی اکٹھے لی ہوئی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی۔

About Tanveer Khatana

Check Also

بھارت پاکستان میچ کے دوران دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات

بھارت پاکستان میچ کے دوران دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سخت سیکورٹی انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *