Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / وزیر داخلہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد( صبا ح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے یورپی یونین کے سفیر جان فرانسوا کوٹین کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری نثار نے آگاہ کردیا کہ پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کا عمل دو ہزار بیس تک مکمل کرلیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی نئی سٹریٹیجک پارٹنر شپ اور دوطرفہ تعاون پر بھی بات ہوئی۔بین الاقوامی این جی اوز کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ نئے قوانین کے تحت پچاس سے زائد آئی این جی اوز کو باقاعدہ منظوری دی جا چکی اور کوشش ہے دیگر این جی اوز کو منظوری دینے کا عمل آئندہ چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے۔یورپی یونین کے سفیر نے انسداد دہشت گردی، امن و امان کی بہتری اور سمگلنگ روکنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

About Tanveer Khatana

Check Also

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *