Home / Entertainment / Entertainment in urdu / ’’رئیس ‘‘کو اجاز ت نہ مل سکی سنسر بورڈ نے پابندی لگادی

’’رئیس ‘‘کو اجاز ت نہ مل سکی سنسر بورڈ نے پابندی لگادی

لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی وزارت اطلاعات نے فلم’’ رئیس‘‘کو پاکستانی عوام کے لئے نا مناسب قرار دے دیا وزارت کے اس فیصلے کے بعد سنٹرل فلم سنسر بورڈ نے اس فلم کو بین کردیا ہے سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس فلم میں بھارتی مسلمانوں کو جرائم پیشہ اور دہشت گرد دکھانے کے ساتھ ساتھ ایک فرقے کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔سنٹرل فلم سنسر بورڈ کے فیصلے نے ماہرہ خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہپاکستان میں فلم کی نمائش کے حوالے سے بہت پرجوش دکھائی دیتی تھیں پاکستانی عوام ماہرہ خان کی پہلی بھارتی فلم کو دیکھنے کے لئے بے حد بے چین تھے۔جبکہ ایگزی بیٹرز کی ملک میں دوبارہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لئے کی جانے والی تمام جدوجہد کا مرکز ’’رئیس‘‘ہی تھی۔اس خبرکو سنتے ہی ایگزی بیٹرز،تقسیم کاروں اور فلم بینوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز اس فلم کو دیکھنے کے بعد سنسر بورڈ نے نمائش کا اجازت نامہ دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے فل بورڈ کردیا تھا۔سنیما اوونرز اور تقسیم کار کو مکمل یقین تھا کہ وہ ’’رئیس‘‘کو فل بورڈ میں پاس کروا لیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

About Tanveer Khatana

Check Also

میوزک کمپوزر اور سنگر ذیشان حیات کے نئے گانے سوہنی لگدی کی برطانیہ میں دھوم

میوزک کمپوزر اور سنگر ذیشان حیات کے نئے گانے سوہنی لگدی کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *