Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / افغان سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں ’خودکش‘ حملہ، 20 افرادہلاک،45زخمی

افغان سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں ’خودکش‘ حملہ، 20 افرادہلاک،45زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 45شدید زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ ملک کی عدالتِ عظمیٰ کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوا ، حملہ آور پیدل پارکنگ ایریا میں آیا لیکن بظاہر اس کا نشانہ سپریم کورٹ کے ملازمین تھے۔ کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم افغان طالبان ماضی میں افغان عدالتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ دھماکہ اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کے اجرا کے ایک دن بعد ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ سنہ 2016 افغان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے 8 برس میں بدترین سال رہا ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *