Home / Entertainment / Entertainment in urdu / میلوڈی کوئین عروج خان کا سنگم ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ

میلوڈی کوئین عروج خان کا سنگم ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ

عروج خان میلوڈی کوئین اپنے نئے گانے مہندی کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

ہڈرزفیلڈ( نوید چوہان) عروج خان ہڈرزفیلڈ کی مقامی گلوکارہ جن کے گانے چھانواں نے دھوم مچا رکھی ہے اب اپنے مداحوں کے لیے ایک اور گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ اگلے ہفتے تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ عروج خان نے حال ہی میں سنگم ریکارڈز جو کہ ریڈیو سنگم کی ہی ایک ذیلی کمپنی ہے جس میں نئے اور پرانے فنکاروں کے ساتھ ملکر کام کیا جاتا ہے کو بھی جوائن کیا ہے۔ عروج کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے سنگم ریکارڈز کو جوائن کیا ہے اور اب مداحوں کے لیے ہم بہت اچھے گانے پروڈیوس کریں گے۔ سنگم ریڈیو کے سی ای او اور سنگم ریکارڈز کے بانی قیصر محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نئے فنکاروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے یہ اپنے فن کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ اپنے نجی زندگی کے لیے بھی کچھ کما سکیں۔ عروج خان ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں اور سنگم ریکارڈز کے ساتھ آنے والے ان کے گانے بہت مشہور و مقبول ہو نگے۔

 

 

About Tanveer Khatana

Check Also

میوزک کمپوزر اور سنگر ذیشان حیات کے نئے گانے سوہنی لگدی کی برطانیہ میں دھوم

میوزک کمپوزر اور سنگر ذیشان حیات کے نئے گانے سوہنی لگدی کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *