Home / Dina Jhelum News / دینہ شہر کے بیشتر نالوں سے سلیپ غائب ،اکثر سلیپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دینہ شہر کے بیشتر نالوں سے سلیپ غائب ،اکثر سلیپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دینہ ( جمیل احمد کھٹانہ سے)دینہ شہر نالوں کے سلیپ کی عدم موجودگی کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے،بچے مرد و خواتین انہی نالوں کے اوپر بنی فٹ پاتھ سے گزرتے ہیں ، شہر کے بیشتر نالوں سے سلیپ غائب ،اکثر سلیپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،بچے ،بوڑھے اور خواتین کئی بار نالوں میں گر چکے ہیں ،شہر کے اکثر نالوں پر سلیپ مو جود ہی نہیں ،دوکاندار حضرات صفائی کے بعد گند نالے میں پھینک دیتے ہیں جس سے نکاسی آب میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے ،عوام الناس کا ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے بیشتر نالوں سے سلیپ غائب ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،شہر کے اکثر نالوں پر سلیپ ڈال کر ان کو بطور فٹ پاتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے ،نالوں پر سلیپ کی غیر موجودگی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اکثر اوقات مرد و خواتین بے دھیانی کی وجہ سے نالوں میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں،نالوں پر سلیپ کی عدم موجودگی کے باعث دوکاندار حضرات دوکانوں کی صفائی کے بعد کچہرا نالوں میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے نالے بند ہو جاتے ہیں اور نکاسی آب میں مشکلات پیش آتی ہیں ،نالوں پر سلیب کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ اگر کوئی بھی بچہ نالے میں گر گیا تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ،عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ ،چیئرمین بلدیہ دینہ سے اس مسئلے کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *