Home / Dina Jhelum News / محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع سیمینارکا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ہڈالی میں انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک کی شرکت

محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع سیمینارکا گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ہڈالی میں انعقاد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک کی شرکت

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے )محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع کا سیمینارگورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ہڈالی منگلا روڈ دینہ میں منعقد کیاگیا جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم خٹک نے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار ہنگامی ڈیوٹیوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہیں، سیکورٹی کے فرائض اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہنگامی صورتحال میں ملک و قوم کی خدمت کی جاسکے، سول ڈیفنس میں شامل ہوکر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرکے اپنی آخرت سنواری جاسکتی ہے ،اس موقع پر پندرہ روزہ تربیتی پروگرام میں تربیت حاصل کرنے والی طالبات کے ہمراہ انہوں نے انعامات اورا عزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں،انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہرآدمی کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہرآبادی میں سول ڈیفنس کا تربیت یافتہ رضاکار ہوں اور ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹاجاسکے ،سول ڈیفنس آفیسر جہلم اشفاق احمد نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہرشہری کی ضرورت ہے جو ہمیں کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے مددگارثابت ہوگی۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے …