Home / Dina Jhelum News / موٹروے پولیس کی ماہ فروری میں بہترین کارکردگی،24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان

موٹروے پولیس کی ماہ فروری میں بہترین کارکردگی،24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے)آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہر یار سکندر کی زیر سرپرستی موٹر وے پولیس نارتھ ٹو (پنڈی،کھاریاں )گزشتہ ماہ بہترین کارکردگی کامظاہرہ ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر خصوصی مہم کی صورت میں کاروائیاں ،HTVگاڑیوں کی خلاف ورزی قانون پر 15484 چالان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو ایس ایس پی شہر یار سکندر نے میڈیاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے موٹر وے پولیس نارتھ ٹو پنڈی تا کھاریاں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،اس سلسلے میں خصوصی طور پر ایک مہم چلائی گئی جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور چالان کیے گئے ،اس سلسلے میں HTVگاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزیوں پر 15484چالان کیے گئے جبکہ بغیر رجسٹریشن گاڑیاں چلانے والوں کے بھی 254چالان کیے گئے ،غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ کی خلاف ورزی پر 6311جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے 1458چالان کے ساتھ ساتھ ان سے کالے پیپر بھی اتروائے گئے ہیں ،صرف ایک ہفتہ کی مہم میں غلط اوور ٹیک کرنے والوں کے1011چالان کیے گئے ،سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو پنڈی تا کھاریاں ایس ایس پی شہر یار نے مزید کہا کہ موٹر وے عوام کو دوران سفر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی اور خصوصا ہمارا مقصد آپ کے سفر کو محفوظ بنانا ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب عوام موٹر وے کے بنائے قوانین پر عمل درآمد کرے گی،عوام کو بار بار تنبیہ کی جاتی ہے کہ موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے لیے بہت ضروری ہے ،شہر میں اوور اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے خفیہ کیمرے لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہروں میں روڈ کراسنگ کے دوران کافی حد تک حادثات میں کمی آئی ہے ،موٹر وے پولیس افسران نے روڈ پر ہمیشہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کو خصوصا ہدایات کی جاتی ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے جتنا بہتر ہو سکے کوشش کریں ،موٹر وے پولیس عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور یہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جس کی مثال دنیا کے دوسرے ممالک کی پولیس بھی دیتی ہیں ۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے …