Home / Latest Urdu News / اولڈہم،ذہین طلباء اورطالبات میں ایوارڈاورشیلڈزتقسیم

اولڈہم،ذہین طلباء اورطالبات میں ایوارڈاورشیلڈزتقسیم

اولڈہم کے علاقہ میں زیر تعلیم چھوٹے بچوں اور بچیوں کو ٹیکنالوجی اور سائنس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال بھٹی کے چیمبر میں ایوارڈ اور شیلڈ دینے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ ،یوتھ مئیر اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مئیر جاوید اقبال بھٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف ہونا چاہیے تاکہ وہ ایک مخصوص خول سے باہر نکل کر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہہ ہمیں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ وہ مستقبل کے معمار اور ہمارا مستقبل ہیں۔ سیمس پراسپیکٹو کے نمائندے جو خود بھی ایک ٹیچر ہیں کا کہنا تھا کہ ہم اپنا تجربہ بچوں کو منتقل کر رہے ہیں اور ساتھ میں بچے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔اولڈہم کی یوتھ مئیر امبر پاول کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی اور چھوٹے بچے اور بچیاں ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔تقریب میں مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال بھٹی نے ٹیکنالوجی اور سائنس کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھے دیئے گئے۔

About admin

Check Also

ریڈفاؤنڈیشن کے زیرانتظام چیریٹی ڈنر، امریکن سکالر یاسر قاضی کی خصوصی شرکت

ریڈفاؤنڈیشن کے زیرانتظام چیریٹی ڈنر، امریکن سکالر یاسر قاضی کی خصوصی شرکت مانچسٹر( تنویر کھٹانہ/ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *