Home / Latest Urdu News / رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو الواداع کہہ دیا

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو الواداع کہہ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سپینش کلب ریال میڈرڈ کو الواداع کہہ دیا، نامور فٹبالر نے اطالوی کلب یووینٹس کیساتھ 105 ملین پاؤنڈز کے عوض معاہدہ طے کر لیا، رونالڈو 9 سال تک ریال میڈرڈ کیساتھ منسلک رہے۔فٹبال کی دنیا میں بڑا تہلکہ،

کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال بعد سپینش کلب ریال میڈرڈ سے راہیں جدا کر لیں، پرتگالی سپر سٹار نے اطالوی کلب یووینٹس کیساتھ 105 ملین پاؤنڈز کے عوض معاہدہ طے کر لیا۔ ہسپانوی کلب نے بھی خبر کی تصدیق کر دی۔ کرسٹیانو رونالڈو 2009 میں ریال میڈرڈ کیساتھ جڑے، انہوں نے کلب کو 4 بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا۔ نئے معاہدے کے مطابق پرتگالی فٹبالر 4 سال تک یووینٹس کیساتھ منسلک رہیں گے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *