Home / Latest Urdu News / عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ پیر منور حسین جماعتی

عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ پیر منور حسین جماعتی

اولڈہم (نوید چوہان) عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیر منور حسین جماعتی نے اولڈہم کی بلال مسجد میں تاجدار ختم نبوت اور ملت کانفرنس اور الحاج پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پور کے عرس مبارکہ کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ختم نبوت شق میں ترمیم اور قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے والی سازش پر جسٹس صدیقی کا فیصلہ ہر مسلمان کے جذبات کی ترجمانی ہے۔

عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے نئی نسل کو اس عقیدے سے آگاہ کرنا علماء مشائخ کی ہی نہیں بلکہ مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے عقیدہ ختم نبوت پوری امت کا اجتماعی عقیدہ ہے اور ہم عقیدہ ختم نبوت پر حملہ آور ہونیو الوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم متحد ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو سیکولر ریاست بنانا چاہتی ہیں،قانون ناموس رسالت اور قوانین تحفظ ختم نبوت کو ختم کرنے کے بیرونی مطالبے دراصل قاد یانیوں کی سازش ہے جسے مسلمانوں کو متحد ہوکر ان سازشوں کو بھانپنا ہو گا۔

مولانا شاہجہان مدنی کا کہنا تھا کہ ایسی محافل نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسلام کے خلاف جاری سازشوں کے مقابلے کے لیے ہمیں اپنی اولادوں کو اسلام کا محافظ بنانا ہوگا انھیں اسلام کی حقیقی تربیت دینی ہو گی۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں سید راشد حسین شاہ، مولانا طاہر بغدادی، محمد شیراز جماعتی، احمد زمان نقشبندی، ، سید نعمان حسین شاہ جماعتی، سید فیض رسول شاہ ترمذی، قاری محمد فضیل احمد سیالوی نے خطاب اور نذرانہ عقیدت کے گلدستے پیش کیے۔ کانفرنس میں کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقعہ پر کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جبکہ لنگر جماعتی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *