Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو تاحیات نااہل قرار دےدیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز آپ کے کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نااہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے، آپ کے خلاف تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے صادق اور امین نہ ہونے سے متعلق فیصلہ دیا۔

جسٹس عظمت نے کہا کہ رائے حسن نواز پر واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے، ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں اور وکلاء پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی، توبہ قبول کرنا ہمارا کام نہیں، توبہ تو صرف اللہ ہی قبول کرتا ہے

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *