Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ابتدائی کلاسوں سے لیکرہائرایجوکیشن تک تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے ۔محمد شبیر کشمیری

ابتدائی کلاسوں سے لیکرہائرایجوکیشن تک تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے ۔محمد شبیر کشمیری

اولڈہم( نوید چوہان) شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی، کشمیری قوم کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم کے صدر محمد شبیر کشمیری نے برانچ میٹنگ کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی کلاسوں سے لیکرہائرایجوکیشن تک تاریخ کشمیر کو لازمی مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے تاریخ کشمیر سے نا آشنا قوم کو آزادی کے لیےبیدار کرنا مشکل کام ہے۔ جن قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹانا مقصود ہوتا ہے ان سے ان کے نظریات چھین لیے جاتے ہیں۔کشمیری قوم کو ایک سازش کے تحت تاریخ کشمیر سے دور رکھا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل میں آزادی کا شعور بیدار کرنے کے لیے نصاب میں تاریخ کشمیر شامل کرنا بے حد ضروری ہے۔جو نصاب ریاست کی تاریخ اور نظریات سے خالی ہے وہ ہمارے بہتر مستقبل کا راستہ نہیں ہوسکتا۔ اس موقعہ پر دیگر شرکاء محمد اشفاق، شاہد اختر اور محمد مہربان نے شہدائے خنزیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کشمیر تک اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے نہتی کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم بند کروانے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا

About Tanveer Khatana

Check Also

بھارت، سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی

بھارت کے شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *