Home / Latest Urdu News / Makami / تیسرا سالانہ پرویز تنویر کرکٹ ٹورنامنٹ کا برکبی میں انعقاد، سیون سائیڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت

تیسرا سالانہ پرویز تنویر کرکٹ ٹورنامنٹ کا برکبی میں انعقاد، سیون سائیڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت

تیسرا سالانہ پرویز تنویر کرکٹ ٹورنامنٹ کا برکبی میں انعقاد، سیون سائیڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت

کرکٹ کے فروغ اور پرویز تنویر کی کرکٹ کے لیے خدمات پر ٹورنامنٹ آرگنائز کروایا ہے۔ آرگنائزرز  محمد ساجد، محمد شفیق محمد ندیم،محمد جہانگیر

ایسے ٹورنامنٹس سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، ہمارے نوجوان بہترین کھلاڑی ہیں۔ انٹرنیشنل ایمپائر میاں محمد اسلم

برکبی( نوید چوہان) ہڈرزفیلڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر پلئیر پرویز تنویر جو کچھ سال قبل فٹبال  کھیلتے ہوئے فوت ہوگئے تھےان کی یاد میں ہر سال برکبی میں ان کے دوستوں کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں ہڈرزفیلڈ اور نواح سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔ اس سال بھی پرویز تنویر سالانہ کرکٹ میلے کا انعقاد ، محمد ساجد، محمد شفیق محمد ندیم اور محمد جہانگیر کی جانب سے کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نئے لڑکوں کو سامنے لانا اور ہمارے دوست کی کرکٹ کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ایمپائر میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے آرگنائزر کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئیند ہے جس سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔  ٹورنامنٹ کے تمام میچز  چھ اوور پر مشتمل تھے جبکہ سیون سائیڈ پر مشتمل ٹیموں میں لاہور بادشاہ، بہاری پینتھرز، نالا ٹائیگرز، سیرینا 84 سپرسٹارز، زاہد  زلمی، Lions پرینی ڈیلکس واریرز اور پیڈک کی ٹیموں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہت اچھے ہیں جہاں انھیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقعہ ملتا ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے آرگنائزز کو سابق کھلاڑی پرویز تنویر کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کے اس فیصلے  کو بہت سراہا۔

About admin

Check Also

موبائل کارڈ کے بعد بجلی پر عائد اضافی ٹیکس ختم ، خبر نے پاکستانیوں کو خوشی سے نہال کر دیا

موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے بعدلاہور ہائیکورٹ نےعوام کے لیے ایک اور بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *