Breaking News
Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / پی ٹی آئی آزادکشمیر کا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی برطانیہ اور یورپ آمد کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

پی ٹی آئی آزادکشمیر کا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی برطانیہ اور یورپ آمد کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

پی ٹی آئی آزادکشمیر کا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی برطانیہ اور یورپ آمد کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

بیرسٹر سلطان محمود ڈبلن میں ملین مارچ، کشمیر ویک اور ہاؤس آف کامنز میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ چوہدری عمران

اجلاس میں شفیلڈ، برمنگھم، سٹاکٹن کے جلسوں پر مشاورت اور کشمیری عوام پر مظالم کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔ چوہدری سردار

اولڈہم( نوید چوہان) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی برطانیہ اور یورپ آمد کے حوالے سے اولڈہم میں پی ٹی آئی آزادکشمیر کے کارکنان اور عہدیداروں کا ایک مشاورتی اجلاس چوھدری عمران کی سربراہی میں منعقد کیا گیا جس میں چوہدری سردار، عدیل سلیم، نعیم چوہان، چوہدری الیاس،چوہدری سبطین، چوہدری مشتاق اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری عمران نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دورے کی تفصیلات اور شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیس اکتوبر کو برطانیہ بھر سے کارکنان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مانچسٹر ائیرپورٹ پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ بیرسٹر سلطان سٹاکٹن اور شفیلڈ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے منعقدہ جلسوں میں شرکت کریں گے۔ برمنگھم میں کشمیر کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے علاوہ ہاؤس آف کامنز میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر کے موجودہ حالات کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔ بیرسٹر سلطان اس برس بھی ملین مارچ میں شرکت کریں گے جو اس بار آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں ہزاروں کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ہیگ اور دیگر یورپی ممالک میں کشمیر کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ چوہدری سردار کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان کی کشمیر کاز کے حوالے سے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں انھوں نے کشمیر کاش کو نئی تقویت دی ہے۔ پارٹی سے بالا ہو کر ہمیں سلطان محمود کا ساتھ دیکر کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔ نعیم چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا ملین مارچ کشمیر ویک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لاتی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں پی ٹی آئی کشمیر کے علاقائی عہدیداروں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

About admin

Check Also

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *