Breaking News
Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎عوام کو مفت بنیادی صحت کی سہولیات کا سہولت کار بننے پر جہلم فورم کے مشکور ہیں۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض

‎ضلع جہلم میں اپنی مدد آپ کے تحت کامیاب میڈیکل کیمپس کا انعقاد جہلم فورم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چوہدری رفیق، شکیل کھٹانہ

‎تحصیل دینہ کی عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ حاجی سعید احمد، صدر جہلم فورم برمنگھم برانچ نعمان سعید

‎دینہ( جمیل احمد سے) جہلم فورم نے انتہائی کم مدت میں ضلع جہلم میں فلاحی کاموں اور بالخصوص میڈیکل کیمپس کے انعقاد سے اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔ بڑاگواہ سے چلنے والا یہ سلسلہ اب تحصیل دینہ کے ہاکی گراؤنڈ تک جا پہنچا ہے جہاں غریب اور نادار لوگ اس مفت سروس سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ عوام کو مفت بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لیے جہلم فورم کا سہولت کار بننا قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض نے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ جہلم فورم کے آئی کیمپ میں دورے کے دوران کیاان کا مزید کہنا تھا کہ غریب اور ناداروں کی مدد صدقہ جاریہ ہے۔ جہلم فورم کے زیرانتظام مختلف پراجیکٹس پر مقامی اور اوورسیز کمیونٹی کو بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔ صدر جہلم فورم برمنگھم برانچ نعمان سعید کے والد اور کیمپ آرگنائزر حاجی سعید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس نیک کام کا حصہ بن رہا ہوں ہم نے پہلے بھی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ اور اب جہلم فورم کے اشتراک سے کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ آئیندہ بھی کیمپس کے انعقاد کے لیے ہمارا تعاون اور افرادی قوت حاضر رہے گی۔ ملک ممتاز علی کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں تاکہ غریب اور نادار اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جہلم فورم جہلم برانچ کے مجلس عاملہ کے رکن اور تحصیل سوہاوہ کے کوآرڈینیٹر شکیل کھٹانہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم خدمت کا یہ سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی کیمپ میں آنکھوں کے ڈاکٹروں کو بلوانے کا مقصد مریضوں کو ایک ہی جگہ تمام سہولیات پہنچانا ہے۔ کیمپ میں جہلم فورم کے بانی رکن حاجی چوہدری محمد رفیق نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکے اور اوورسیز میں بسنے والے جہلم کے لوگوں کا مشکور ہوں کے انسانیت کی خدمت کے اس مشن کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ ماشاللہ آئی کیمپس اور میڈیکل کیمپس کا یہ سلسلہ بہت ہی کامیاب جا رہا ہے۔ کیمپ میں جہلم فورم کی جہلم برانچ کے جنرل سیکرٹری طاہر شاہ ایڈوکیٹ، مجلس عاملہ کے رکن فرشاد کیانی، فنانس سیکرٹری طاہر برلاس اور وکلاء کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔ حاجی سعید احمد نے کیمپ کے لیے خصوصی تعاون پر ملک حمزہ، ملک مصطفی، ملک شیراز، ملک قاسم ، رمیز راجہ، اسامہ علی، ملک عبداللہ ، ملک احمد ، خرم سعید اور ملک نذیر کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ میں تین سو اکاون (351)مریضوں کا بالکل مفت چیک اپ کیا گیاجس میں چالیس مریضوں کا الشفاء ہسپتال میں آپریشن کے لیے ریفر کیا گیا۔ حاجی سعید احمد کی جانب سے مریضوں اور کیمپ میں موجود افراد کے لیے کھانے کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا جبکہ شکیل کھٹانہ نے مستحق مریضوں کے آپریشن کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

About admin

Check Also

دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کیساتھ کیساتھ بچوں کی دینی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ پیر نور العارفین

دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کیساتھ کیساتھ بچوں کی دینی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *