Breaking News
Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ‎برلن سے شروع ہونے والا ملین مارچ یورپ کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے، دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول بھی گرائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

‎برلن سے شروع ہونے والا ملین مارچ یورپ کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے، دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول بھی گرائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

‎برلن سے شروع ہونے والا ملین مارچ یورپ کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے، دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول بھی گرائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کا سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملین مارچ اور کشمیر ویک کے حوالے سے برطانیہ آمد پر سٹاکٹن میں جلسہ کا اہتمام

برطانیہ بھر سے کارکنان، خواتین اور بچوں کی شرکت، ملین مارچ میں شرکت اور کشمیر ویک کے حوالے سے اظہار خیال

سٹاکٹن( نوید چوہان) پی ٹی آئی برطانیہ آزادکشمیر ونگ اور پی ٹی آئی سٹاکٹن کے زیرانتظام سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں چوہدری خالد حسین بندرال کی جانب سے سٹاکٹن آن ٹیز میں منعقدہ تقریب میں برطانیہ بھر سے کارکنان نے شرکت کرتے ہوئے ملین مارچ اور کشمیر ویک کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقعہ پر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی تک بھارتی افواج کے مظالم کی داستانیں اقوام عالم تک پہنچانے کا یہ مشن جاری رکھوں گا۔ دیوار برلن کی طرح کشمیریوں کے درمیان حائل لائن آف کنٹرول کو بھی انشاللہ ضرور گرا دیں گے۔ عمران خان کشمیریوں کی آزادی کی امید ہیں۔ کشمیریوں کی آزادی کے دن اب دور نہیں۔ مودی کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران خان مسلئہ کشمیر کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں اور وہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کے فیصلہ کشمیر میں ہونگے کیونکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں آزادکشمیر میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی۔ اور اپنے قائد عمران خان کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے تبدیلی کو ممکن بنائے گی۔ تقریب کے منتظمین خالد حسین بندرال، عمران چوہدری، شہناز صدیق، چوہدری مالک اور دیگر کارکنان نے جلسے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت پر مسلئہ کشمیر کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا سلطان، بیرسٹر سلطان ملین مارچ کے ذریعے ایک بار پھر مسلئہ کشمیر کو دنیا بھریں اجاگر کرے گا۔ اور کشمیر کی آزادی تک اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔تقریب میں حافظ محمد صدیق نعیم، کونسلر جاوید اقبال، ارباز مغل، حاجی جاوید اقبال، راجہ حاجی خالق محمود ، محمد یعقوب مغل، راجہ محمد آصف،راجہ محمد یونس، راجہ محمد شبیر خان، راجہ محمد عارف، حاجی عبدالمناف، راجہ پرویز اقبال، ممبر پارلیمنٹ ایلکس کنگھم اور چوہدری سردار اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان کو ملین مارچ اور کشمیر ویک کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بیرسٹر سلطان کا استقبال کیا گیاجبکہ کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک رہے۔

About admin

Check Also

دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کیساتھ کیساتھ بچوں کی دینی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ پیر نور العارفین

دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کیساتھ کیساتھ بچوں کی دینی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *