Home / Latest Urdu News / فوک گلوکار طاہر محمود نئیر اور مقامی فنکار رضی رض، آصف کے اور یاسین خان چار دسمبر کو اولڈہم میں پرفارم کریں گے۔

فوک گلوکار طاہر محمود نئیر اور مقامی فنکار رضی رض، آصف کے اور یاسین خان چار دسمبر کو اولڈہم میں پرفارم کریں گے۔

اولڈہم ( نوید چوہان) طاہر محمود نئیر پنجابی اور فوک میوزک انڈسٹری کا درخشاں وہ ستارہ ہیں، جنھوں نے پچھلے کئی سالوں سے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا ہے اور اپنے گانوں، گیتوں اور عارفانہ کلام سے خوب داد وصول کی ہے۔ طاہر نئیر کے نئے گانے’’ ماہیا کشمیر دیاں ‘‘نے نہ صرف برطانیہ، یورپ بلکہ پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ اردو پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں طاہر نئیر کا کہنا تھا کہ وہ بابابھلے شاہ اور میاں محمد بخش کے کلام کے گرویدہ ہیں اور ان کا کلام ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ لوک ورثہ میوزیکل شو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بچوں کو اپنی ثقافت اور ماں بولی سے متعارف کروانا بے حد ضروری ہے اس لیے ایسے ایونٹس ثقافت اور زبان کی ترویج کا باعث بنتے ہیں اس لیے امید ہے کہ کمیونٹی شرکت کر کے موسیقی، فنکاروں اور اپنی ثقافت کی ترویج میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ لوک ورثہ میوزیکل شو اردو پوسٹ میڈیا پروڈکشن اور ریڈیو سنگم کا جوائنٹ پروگرام ہے جس میں طاہر نئیر کے علاوہ مقامی فنکار یاسین خان، رضی رض اور آصف خان بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ایونٹ آرگنائزر تنویر کھٹانہ جو کہ پروگرام کے میزبان بھی ہیں کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کی انٹری محض ایک پاؤنڈ رکھی گئی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدن ایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے گی۔ ایونٹ میں فوک میوزک کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ ایونٹ چار دسمبر کو پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں منعقد کیا جائے گا جس میں ساتھی میزبان کی حثیت سے ریڈیو ایکسل کے خلیل احمد بھی شرکت کریں گے۔

About admin

Check Also

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *