Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / گریٹر مانچسٹر کے تمام حلقے بریگزٹ پر نئے ریفرنڈم کے حامی

گریٹر مانچسٹر کے تمام حلقے بریگزٹ پر نئے ریفرنڈم کے حامی

گریٹر مانچسٹر کے تمام حلقے بریگزٹ پر نئے ریفرنڈم کے حامی

مانچسٹر ( تنویر کھٹانہ) گریٹر مانچسٹر کے ستائیس حلقوں کی اکثریتی عوام بریگزٹ کے حوالے سے ایک نئے ریفرنڈم کی حامی ہے۔ یو گوؤ کے حالیہ سروے کے مطابق لاکھوں لوگوں کا یہ مطالبہ ہے کہ بریگزٹ جیسے حساس معاملہ پر عوام کی دوبارہ رائے لینی چاہیے۔ یو گوؤ نے گریٹر مانچسٹر کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے چھبیس ہزار لوگوں کی رائے جانی تو اکثریت نے دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ تمام حلقوں میں پچاس فیصد سے زائد لوگ دوبارہ ریفرنڈم کے حامی ہیں۔ مانچسٹر کے علاقے ودنگٹن میں تہتر فیصد لوگ دوبارہ ریفرنڈم کے حامی ہیں۔ یہ اعداد وشمار اس وقت عوام کے سامنے لائے گئے ہیں جب وزیراعظم تھریسا مئی کی حکومت اور اراکین بریگزٹ پلان کے حوالے سے خاصی مشکلات کا شکار ہیں اور اکثریتی عوام بریگزٹ کے کو برطانیہ کے لیے ایک اچھا اقدام نہیں سمجھ رہی۔ یو گوؤ کی تحقیق کی مطابق اگر بریگزٹ پر کوئی معاہدہ نہیں ہوتا تو عوام سے دوبارہ رائے کے حوالے سےحمایت نمایاں طور پر بڑھ جائے گی. ممبران پارلیمنٹ بھی اپنے حلقے کی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے عوامی رائے دہی کا مطالبہ کر سکتے ہیں تو بریگزٹ کے حوالے سے اگلے دو سے تین ہفتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کی حمایت کے حوالے سے گریٹر مانچسٹر کے ستائیس حلقوں میں حلقہ بہ حلقہ تناسب کچھ یوں رہا آلٹرنگھم اور سیل میں ستاون اعشاریہ تین فیصد، آشٹن انڈر لائن میں اٹھاون فیصد،بلیکلی اور بروٹن میں چونسٹھ فیصد،بولٹن شمال مشرقی چھپن اعشاریہ تین فی صد، بولٹن جنوبی مشرقی انسٹھ اعشاریہ چار فیصد، بولٹن ویسٹ تریپن اعشاریہ چھ فی صد، بولٹن ایسٹ میں چھپن اعشاریہ چھ فیصد، بری نارتھ میں چھپن اعشاریہ پانچ فیصد، بری ساؤتھ میں ستاون اعشاریہ دو فیصد، چیڈل میں انسٹھ اعشاریہ چار فیصد،ڈینٹن اور ریڈیش میں انسٹھ اعشاریہ سات فیصد- ہیزل گروو میں ستاون اعشاریہ چھ فیصد، ہےوڈ اور مڈلٹن میں چھپن اعشاریہ چار فیصد، لی میں ستاون اعشاریہ پانچ فیصد، میکرفیلڈ میں اٹھاون اعشاریہ آٹھ فیصد، مانچسٹر سینٹرل میں اڑسٹھ اعشاریہ ایک فیصد، مانچسٹر گورٹن میں ستر اعشاریہ پانچ فیصد، مانچسٹر ودنگٹن میں تہتر اعشاریہ پانچ فیصد، اولڈھم ایسٹ اور سیڈلورتھ میں ستاون اعشاریہ نو فیصد، اولڈہم ویسٹ اور رائٹن میں ساتھ اعشاریہ پانچ فیصد، راچڈیل میں اکسٹھ اعشاریہ چار فیصد، سیلفورڈ اور ایکلز میں باسٹھ اعشاریہ پانچ فیصد، سٹیلی برج اور ہائڈ میں اٹھاون اعشاریہ سات، اسٹاک پورٹ میں باسٹھ اعشاریہ چار فیصد، سٹریٹ فورڈ اور ارمسٹن میں اکسٹھ اعشاریہ چھ فیصد، وگن میں انسٹھ اعشاریہ تین فیصد، ورزلی اور ایکل ساؤتھ میں اٹھاون اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ ودنشاہ اور سیل میں یہ تناسب ساٹھ فیصد سے زائد رہا۔

About admin

Check Also

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *