Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / جہلم کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عصمت جاوید ملک کے اعزاز میں مانچسٹر میں عشائیہ

جہلم کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عصمت جاوید ملک کے اعزاز میں مانچسٹر میں عشائیہ

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے زیر اہتمام جہلم کی معروف سماجی سیاسی شخصیت ڈاکٹر عصمت جاوید ملک جنھوں نے چیف ایگزیکٹیو افضل ہسپتال، جہلم سابقہ صدر پی ایم اے سابق تحصیل نائب ناظم اور چیئرمین جہلم ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں کی برطانیہ آمد پر مانچسٹر کے مقامی ہال میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے عہدیداروں بشمول چیف آرگنائزر چوہدری الیاس گوندل، چیف الیکشن کمیشن ہارون کھٹانہ اوربانی جہلم فورم شہزاد مرزا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقعہ پر شہزاد مرزا نے مہمان خصوصی کو گزشتہ ایک برس میں تنظیم کے پراجیکٹس اور آئیندہ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ مانچسٹر برانچ کینو منتخب اراکین کی تقریب حلف برادری کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ چوہدری الیاس گوندل کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر عصمت جاوید کو ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ایوارڈ ملنا ضلع جہلم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہمیں جہلم کے ایسے سپوتوں پر فخر ہے جو ملک عوام اور اپنے علاقے کا نام انسانیت کی خدمت کر تے ہوئے روشن کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر عصمت جاوید نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کا جذبہ نہ صرف دلی سکون دیتا ہےبلکہ اخروی منزلیں بھی آسان کرتا ہے۔ جہلم فورم کی کارکردگی نہایت شاندار ہے فورم نے بہت کم عرصہ میں بڑے بڑے کام کیے ہیں صحت اور فلاح کے منصوبوں پر کام قابل ستائش ہے۔ بیرون ملک میں رہتے ہوئے اپنے ملک سے محبت کرنا عظیم لوگوں کا شیوہ ہے جہلم فورم ایک بہت اچھی کاوش ہے اور انسانی خدمت کے اس سفر میں جہلم فورم اور اس کے عہدیداران کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ تقریب میں نقاش سعید، ڈاکٹر بلال، کرنل وسیم، ڈاکٹر نذیر، چوہدری رضوان گجر، فواذ سہیل ظفر، تنویر کھٹانہ، مقدسہ بانو، چوہدری شریف،جمیل بھٹی،حسین، نوید چوہان، شاہد کھوکھر کے علاوہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

About admin

Check Also

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *