Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل، برطانیہ یورپ اور پاکستان سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت

‎محفل میں نامور پاکستانی اور برطانوی نعت خواہان نے گلہائے عقیدت کے نادر گلدستے پیش کیا، امام عاصم کا خصوصی بیان

‎اولڈہم ( تنویر کھٹانہ) برطانیہ میں اسلام کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ربیع الاول کی مناسبت سے عوام کی پرزور فرمائش پر المدینہ جامعہ مسجد اولڈہم میں حق گروپ کی پانچویں سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ اور فلسطین میں زیارتوں کے ٹکٹ دیے گئے ۔محفل میلاد کا خاصا اس میں یورپ، برطانیہ اور بالخصوص پاکستان سے عاشقان رسول کی خصوصی حاضری تھی، حق محفل میں شرکاء کی اتنی تعداد شریک ہوئی کہ مسجد کا احاطہ کم پڑ گیا۔ اس موقع پر امام عاصم نے انگلش میں خطاب کرتے ہوئے فضائل اسلام اور میلاد کی محافل کے انعقاد اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سےخصوصی لیکچر دیا۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی شان میں محفلیں سجانے والے بلاشبہ خوش نصیب لوگ ہیں یہاں پر شرکت کرنے والے پکے اور سچے عاشق رسولﷺ ہیں اگر آپ ساری رات نعتیں سنتے ہیں اور صبح کی نماز سے غافل ہو جاتے ہیں تو ایسی روحانی محفلوں میں بیٹھنے کا مقصد ختم ہوجاتا ہے نماز اسلام کا بنیاد ی رکن اور فرض کی گئی ہے اللہ اور دین سے دوری مسائل کا موجب بنتی ہے اللہ کے احکام پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔ محفل میں قاری شاہد محمود قادری، احمد رضا قادری اور ڈاکٹر نثار معرفانی خصوصی شرکت کے لیے پاکستان سے آئے تھے جبکہ مقامی نعت خواہاں میں طلحہ طارق، پرنس نصیب اور حشمت خان نے رسول اللہ کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کر کے خوب داد وصول کی، نقابت کے فرائض الحاج افتخار رضوی نے ادا کیے۔ حق گروپ محفل کے منتظم پوپی کا کہنا تھا کہ برطانیہ جیسے ملک میں میلاد مصطفی کی محافل بے حد مقبول ہیں حق گروپ نے گزشتہ پانچ برس میں برطانیہ میں عظیم الشان محافل کا جو سلسلہ قائم کیا ہے اس میں مزید لوگ شامل ہوتے جا رہے ہیں ہماری محفل میں لوگ ڈنمارک، سکاٹ لینڈ، لندن، برمنگھم اور دور دراز علاقوں سے آتے ہیں جو اس بات کی روشن دلیل ہے کہ برطانیہ میں حق گروپ نے نعتیہ محافل کا جو سلسلہ قائم کیا تھا وہ عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔ شرکاء محفل کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار اور اسلام کی خدمت میں ایسی محافل کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔ دیار غیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے۔

About admin

Check Also

بزم بلال عاشقان مصطفی راچڈیل کے زیرانتظام جامعہ مسجد بلال میں عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد

بزم بلال عاشقان مصطفی راچڈیل کے زیرانتظام جامعہ مسجد بلال میں عظیم الشان میلاد کانفرنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *