Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ریڈفاؤنڈیشن کے زیرانتظام چیریٹی ڈنر، امریکن سکالر یاسر قاضی کی خصوصی شرکت

ریڈفاؤنڈیشن کے زیرانتظام چیریٹی ڈنر، امریکن سکالر یاسر قاضی کی خصوصی شرکت

ریڈفاؤنڈیشن کے زیرانتظام چیریٹی ڈنر، امریکن سکالر یاسر قاضی کی خصوصی شرکت

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ/ نوید چوہان) تعلیم بدلے زندگی، ایجوکیشن ورکس ، یہ سلوگن ہے ریڈ فاؤنڈیشن کا جنھوں نے گزشتہ پچیس برسوں میں پاکستان اور آزادکشمیر کے کئی ضرورت مند بچوں کی زندگی تعلیم کی روشنی سے منور کی ہے۔ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور جب بات ہو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی تو تعلیم کی اہمیت اور ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد تعلیمی پراجیکٹس پر کام کرنے والی ریڈ فاؤنڈیشن جس نے ایک کمرے سے اپنے سفر کا آغاذ کیا تھا پاکستان اور کشمیر میں بہترین تعلیمی معیار کے تین سو اسی سکولز چلا رہی ہے جس میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد طلباء اور طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ ریڈ فاؤنڈیشن نے اب شام اور بنگلہ دیش میں بھی تعلیمی پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا ہے۔ اولڈہم میں ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈنر میں امریکن سپیکر یاسر قاضی نے بطور مہمان شرکت کی۔ ڈنر کے دوران ایک سو پچاسی غریب اور نادار بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے فنڈز جمع کیے گئے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے گزشتہ پچیس سالوں میں لاکھوں بچوں کی تعلیم وتربیت کا جو بندوبست کیا ہے وہ ایک صدقہ جاریہ ہے مزید لوگوں کو بھی اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ پاکستان میں غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کا اہتمام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یوں تو علم کی اہمیت اور افادیت کو تمام ادیان نے تسلیم کیا ہے لیکن اسلام نے علم اور اہل علم کو جو مقام عطا کیا اس کی نظیر دوسرے ادیان میں شاید ہی ملتی ہو، لیکن المیہ یہ ہے کہ آج مسلمان تعلیم کے میدان میں تمام اقوام عالم سے بہت ہی پیچھے ہیں، ریڈ فاؤنڈیشن جیسی تنظیمیں اگر یونہی مسلمان ترقی پذیر ممالک میں علم کی شمعیں روشن کرتی رہیں تو کوئی شک نہیں کہ یہی ممالک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونگے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

بھارت، سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی

بھارت کے شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *