Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / رسول اللہ کی سیرت مبارکہ اور اولیاء اللہ کی شخصیات کا مطالعہ مسلمان بچوں کو بہترین مسلمان بنا سکتا ہے۔ علماء کرام

رسول اللہ کی سیرت مبارکہ اور اولیاء اللہ کی شخصیات کا مطالعہ مسلمان بچوں کو بہترین مسلمان بنا سکتا ہے۔ علماء کرام

رسول اللہ کی سیرت مبارکہ اور اولیاء اللہ کی شخصیات کا مطالعہ مسلمان بچوں کو بہترین مسلمان بنا سکتا ہے۔ علماء کرام

جامعہ مسجد بلال اولڈہم میں سالانہ میلاد کانفرنس اور بڑی گیارہویں شریف کی محفل، وکلاء مشائخ، کمیونٹی اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت

‎مانچسٹر( تنویر کھٹانہ )اولڈہم کے علاقے کلارکسفیلڈ کی جامعہ مسجد بلال گزشتہ کئی برسوں سے دین اسلام کی خدمت میں پیش پیش ہے، مجالس ہوں جلوس ہوں یا کوئی اور مذہبی تہوار بلال مسجد کے مہتمم مولانا طاہر بغدادی اور انتظامیہ ہمیشہ صف اوّل میں کھڑے ہوتے ہیں۔ جامعہ مسجد بلال میں اس بار بھی سالانہ میلاد کانفرنس اور بڑی گیارہویں شریف کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس میں علماء کرام نے رسول اللہ کی سیرت مطہرہ اور غوث پاک کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ قاری محمد طیب نقشبندی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کرنا دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مقدسہ اور اولیاء اللہ کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا مسلمان کے لیے اچھے اخلاق کا ہونا بے حد ضروری ہے اولیاء اللہ اور رسول اللہ کی سیرت مطہرہ اچھے اخلاق کا ایسا نمونہ ہے کہ جسے دیکھ کر غیر مسلم بھی اسلام قبول کرنے پر مجبور ہوجائیں، ہمیں رسول اللہ کی سیرت مطہرہ کو اپنا کر اور اس پر عمل کر کے فلاح کے رستے پر چلنا ہوگا۔ غیر مسلموں کی ہزاروں کی تعداد میں ہر سال اسلام قبول کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام ہی سچا دین اور فلاح کا راستہ ہے۔میلاد کانفرنس میں امام محمد عرفان چشتی نے انگلش جبکہ قاری محمد طیب نقشبندی نے اردو میں خطاب کیا۔ دیگر علماء میں محمد طاہر بغدادی، حافظ محمد ضیاء الحق، قاری محمد فضیل احمد سیالوی، رضا المصطفی قریشی چشتی، حفاظ اور نعت خواہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران بچوں کو اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے گئے جبکہ بچوں نے خصوصی کلام بھی پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی محافل کا انعقاد بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیے نہایت خوش آئیند ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

بھارت، سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی

بھارت کے شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *