Home / Dina Jhelum News / جہلم فورم یوکے چیپٹر کے کو آرڈینیٹر راجہ نقاش، ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر محمود حسین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق رائے

جہلم فورم یوکے چیپٹر کے کو آرڈینیٹر راجہ نقاش، ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر محمود حسین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق رائے

جہلم فورم یوکے چیپٹر کے کو آرڈینیٹر راجہ نقاش، ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر محمود حسین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق رائے

دینہ( نوید چوہان) جہلم فورم کے صحت اور رفاہ عامہ کے پراجیکٹس جہلم کی عوام کے لیے اوورسیز میں بسنے والی جہلمی کمیونٹی کا گفٹ ہیں۔ صحت، تعلیم اور دیگر پراجیکٹس میں جہلم فورم نے بہت کم عرصہ میں اپنا الگ اورمنفرد مقام بنا لیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر محمود حسین چوہدری نے جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے کوآرڈینیٹر راجہ نقاش اور میڈیا کو آرڈینیٹر تنویر کھٹانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم فورم کی طرز پر دیگر کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں لیکن انھیں وہ عروج حاصل نہیں ہو پایا جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں کام کرنے والے رضاکاروں کی کمی اور بیرون ملک سے فنڈز کی کمی تھی لیکن جہلم فورم میں الیاس گوندل جیسے انسان دوست لوگوں کی موجودگی اور جہلم فورم میں کام کرنے والے رضاکاروں کے باعث بہت جلد جہلم فورم نے اپنا مقام بنایا ہے۔ اس موقعہ پر راجہ نقاش کا کہنا تھا کہ جہلم فورم ضلع جہلم میں بہترین پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ چاہے فورپوٹھی میں پانی کے مسلئہ کا حل ہو یا مفت میڈیکل کیمپس، دیوار مہربانی ہو یا صحت سے متعلقہ کوئی اور مسلئہ، جہلم فورم کے ممبران اور رضاکاروں نے جانفشانی سے کام کیا ہے۔ جہلم فورم کو فعال اور موثر بنانے کے حوالے سے انھوں نے جہلم فورم جہلم برانچ کی تنظیم اور بالخصوص شکیل کھٹانہ کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں تنویر کھٹانہ، زاہد شفیع کھٹانہ، نور احمد کھٹانہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اور جہلم فورم کے حوالے سے مزید تنظیموں اور رضاکاروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے حوالے سے طے شدہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کیا۔

About Tanveer Khatana

Check Also

موٹروے پولیس کی ماہ فروری میں بہترین کارکردگی،24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان

دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے)آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *