Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے حضور قلندر بابا اولیاء کے عرس کی تقریبات کا اولڈہم میں انعقاد، کمیونٹی عمائدین کی شرکت

سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے حضور قلندر بابا اولیاء کے عرس کی تقریبات کا اولڈہم میں انعقاد، کمیونٹی عمائدین کی شرکت

سلسلہ عظیمیہ کی جانب سے حضور قلندر بابا اولیاء کے عرس کی تقریبات کا اولڈہم میں انعقاد، کمیونٹی عمائدین کی شرکت

‏‎اولڈہم (نوید چوہان)حضور قلندر بابا اولیاء کے سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے اولڈہم کے مقامی ہال میں روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کمیونٹی عمائدین، سلسلہ عظیمیہ کے مریدین اور بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد سلسلہ عظیمیہ کے اولڈہم مراقبہ ہال کی جانب سے کیا گیاتھا۔ اس موقع پر سلسلہ عظیمیہ کے روحانی پیشوا خواجہ شمس الدین عظیمی نے کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعور اور لاشعور کے درمیان پردہ کو ریاضت اور کوشش سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ اللہ کی محبت کا جذبہ جتنا مستحکم ہوتا ہے، لاشعور اتنا ہی قوی ہوتا ہے۔ عرس کےآرگنائزر محمد صدیق عظیمی کا کہنا تھا روح اور انسان کے تعلق کو معلوم کرنے کیلئے روحانی علم سے بہتر کوئی علم نہیں ہو سکتا انسان کو اپنی اصل شناخت کو حاصل کرنے اور پہچاننے کیلئے روحانیت اور غیب کے علوم تک دسترس حاصل کرنی ہو گی جو کہ اولیاء اللہ کے قرب اور تدریس سے حاصل ہوتی ہے۔اولڈہم مراقبہ ہال کی جانب سے اس عرس مبارکہ کی تقریب کا مقصد بھی انبیاء علیہ السلام کی روحانی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ شرکاء جن میں مسرت چوہان، راشد علی، ڈاکٹر عمران خان، مرزا بشیر شامل تھے کا کہنا تھا کہ روحانی علوم بلاشبہ روح کی تربیت کا سامان کرتے ہیں یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ برطانیہ میں ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں قران و حدیث کی روشنی میں انسان کو دنیا میں آنے کے مقاصد اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔ تقریب میں بچوں ونوجوانوں کو روحانیت اور اولیا اللہ کی اسلام کے حوالے سے کی جانے والے خدمات، اسلام کے اصلی پیغام اور تشخص کے حوالے سے خصوصی لیکچرز بھی دئیے گئے۔

About admin

Check Also

بیرون ملک سے ایک سے زائد فون پاکستان لانے پر ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کرنے کے حوالے سے کمیونٹی تشویش کا شکار

بیرون ملک سے ایک سے زائد فون پاکستان لانے پر ٹیکس اور ڈیوٹی ادا کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *