Home / Entertainment / Entertainment in urdu / راک لائٹ” بینڈ کے نئے گانے “کون ہے وہ” کی پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی دھوم

راک لائٹ” بینڈ کے نئے گانے “کون ہے وہ” کی پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی دھوم

“راک لائٹ” بینڈ کے نئے گانے “کون ہے وہ” کی پاکستان سمیت برطانیہ میں بھی دھوم

پاکستانی موسیقی میں جدت کے ساتھ اولڈ سکول بینڈ میوزک کو پاکستان میں دوبارہ متعارف کروا رہے ہیں۔ راک لائٹ بینڈ

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) نوے کی دہائی میں بینڈ میوزک کو پاکستان میں متعارف کروانے میں بلاشبہ وائٹل سائینز کا کلیدی کردار رہا، اور بہت سے نوجوانوں نے موسیقی کی فیلڈ میں وائٹٹل سائینز سے متاثر ہو کر اپنے فنی کرئیر کا آغاذ کیا۔ وائٹل سائنز بینڈ کے ممبر اور گٹارسٹ رضوان الحق کا شمار بھی پاکستان کے ان لیجنڈز میں ہوتا ہے جنھوں نے موسیقی کو ایک نئی جدت دی۔ رضوان الحق کا بینڈ راک لائٹ دو ہزار چھ سے پاکستان میں کئی پرفارمنسز دے چکا ہے لیکن اب راک لائٹ کے نئے گانے “کون ہے وہ” کو مداحوں کی جانب سے بہترین پذیرائی مل رہی ہے۔ راک لائٹ بینڈ ممبران میں ایلن سمتھ ڈر مر ہیں جبکہ بلال اشرف اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں، پرہام بھی بینڈ میں گٹارسٹ ہیں۔ راک لائٹ بینڈ ممبران کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں موسیقی کو جہاں نئی جدت کی ضرورت ہے وہیں نوجوان نسل کو پرانے میوزک سے متعارف کروانا بھی بے حد ضروری ہے۔ راک لائٹ نہ صرف مداحوں کو اسی کی دہائی کی موسیقی سے متعارف کروا رہا ہے بلکہ اس میں ماڈرن موسیقی کا امتزاج بھی شامل ہے۔ راک لائٹ دو ہزار انیس میں مزید کئی اور گانے بھی ریلیز کرے گا جس کے لیے بینڈ ممبران خاصے پر امید ہیں۔ برطانیہ میں آمد کے حوالے سے راک لائٹ ممبران کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل قریب میں انھیں انگلینڈ میں پرفارمنس کا موقعہ ملا تو مداحوں کو وہ اپنی پرفارمنسز سے ضرور حیران کریں گے۔ کون ہے وہ نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

میلوڈی کوئین عروج خان کا سنگم ریکارڈز کے ساتھ معاہدہ

عروج خان میلوڈی کوئین اپنے نئے گانے مہندی کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ ہڈرزفیلڈ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *