Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

سپرلیگ کا جنون چھانے لگا، جشن کرکٹ کی دھوم، دبئی ستاروں کا مسکن بن گیا

راچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا جنون چھانے لگا۔ دنیا بھر کے کرکٹ ستاروں نے دبئی کو مسکن بنالیا۔ جشن کرکٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا میلہ رنگا رنگ تقریب میں جمعرات کی شب سجے گا۔ پاکستان کے پریمیئر ایونٹ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ ٹرافی کی تقریب رونمائی منگل کی دوپہر دبئی میں ہوگی جس میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی ، چھ ٹیموں کے کپتان محمد سمیع، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی، شعیب ملک، عماد وسیم اور محمد حفیظ شرکت کریں گے۔ کپتانوں کے لئے پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک فنکاروں کی پریس کانفرنس بدھ کو ہوگی۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جنون، بونی ایم، ایمنا بیگ، شجاع حیدر، فواد خان اور ینگ دیسی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں پیر سے پریکٹس کریں گی۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد، لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلئیرز اور تمام بڑے اسٹار دبئی پہنچ گئے ہیں۔ کرس گیل اور برینڈن میک کولم جیسے جارحانہ بیٹسمینوں کی خدمات حاصل ہونے کے باوجود لاہور قلندرز کی قسمت نہیں چمکی۔ اب وہ قسمت بدلنے کے لیے اے بی ڈی ویلیئرز کی طرف دیکھ رہی ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے جس پر پاکستانی شائقین بہت خوش ہیں۔ ابتدا میں انھوں نے صرف متحدہ عرب امارات میں سات میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن بعد ازاں انھوں نے لاہور میں دو میچز کھیلنے کی نوید سنا دی۔ اے بی ڈی ویلیئرز2007 میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے ہونے والی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور کے کورے اینڈرسن ٹورنامنٹ کے ابتدائی چند میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں تھیں جب کہ دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ آج شام کھیلا جائے گا جب کہ لاہور قلندرز نے صبح کے وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس کرے گی۔14 فروری کو پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب سے پہلے احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا اور16 فروری کو وہ وطن واپس آئیں گے۔ ایم ڈی کرکٹ بورڈ وسیم خان نے دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان میچ دیکھا ۔ وہ میچ دیکھنے کے بعد لاہور آجائیں گے۔ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ پہلے تین سیزن میں نتائج کے اعتبار سے لاہور قلندرز خاصے پیچھے رہے، البتہ اس بار بہتر نتائج کے معاملے میں انھیں اپنی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *