Home / Latest Urdu News / بھارت، سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی

بھارت، سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی

بھارت کے شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر جمشیدپور میں ایک محمد فیصل نامی 20 سالہ نوجوان ٹرین کی چھت پر سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خالی مال گاڑی بھارتی شہر نمپورا یارڈ جارہی تھی کہ اُس دوران محمد فیصل اور 11 سالہ محمد نوید ٹرین کی چھت پر سیلفی لینے کے لیے پہنچ گئے، سیلفی لیتے ہوئے اچانک فیصل ہائی ٹینشن تارسے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑگیا۔

دوسری جانب محمد نویدکرنٹ لگتے ہی ٹرین کی چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پربھارت کی ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن کے ڈائریکٹر ’ایچ کے بلموچو‘ نے حادثے کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ انکوائری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے اور نہ ہی ٹرین کے اردگرد اور ریلوے ٹریک پر اس طرح کے خطرناک اقدام کرنے چاہیے جو ریلوے کی پراپرٹی کو نقصان پہنچائے۔

انہوں نے ریلوے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ ٹاٹانگر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے سیکورٹی میں کافی حد تک بہتری لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ریل پولیس کے اہلکار خصوصی توجہ دے رہے ہیں کہ ٹرین کے اردگرد یا ریلوے ٹریک پر کوئی نوجوان کرتب بازی نہ کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی نوجوان ایسے ا سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

About admin

Check Also

پی ایس ایل کے لیے اچھی ٹیم منتخب کی ہے ، محمد حفیظ

لاہور قلندر کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *