Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / تشدد کے خاتمے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اجتماعی ایکشن کی ضرورت ہے، ساجد جاوید

تشدد کے خاتمے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اجتماعی ایکشن کی ضرورت ہے، ساجد جاوید

لندن (پی اے) ہوم سیکرٹری ساجد جاوید نے اعلان کیا ہے کہ کمیونٹیز کو خوف زدہ کر دینے والے تشدد کو روکنے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ جرائم اور تشدد کی وجوہات پیچیدہ ہیں جن کے تدارک کیلئے اجتماعی ایکشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کو ان کی ضروریات کے مطابق ہر قسم کے ٹولز فراہم کرنے کی حتی المقدور کوشش کریں گے۔ ہوم سیکرٹری نے نائف کرائم پریوینشن آرڈرز کیلئے حکومت کی نئی اپروچ کا دفاع کیا۔ تجاویز کے تحت پولیس کو 12 سال یا اس سے زائد عمر کے جس فرد کے بارے میں یہ شبہ ہوگا کہ تیز دھار آلہ رکھتا ہے تو اس پر کرفیو یا سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سول آرڈرز کی خلاف ورزی کرمنل آفنس تصور ہوگی، جس پر دو سال تک قید ہو سکے گی۔ ان تجاویز کا پولیس چیفس نے خیرمقدم اور حمایت کی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے ان اقدامات میں سقم ہے اور ان سے نوجوانوں کو غیر ضروری طور پر کرمنالائز کئے جانے کے قوی خدشات ہیں۔ دی ٹائمز

ریڈ باکس میں ایک کالم میں ساجد جاوید نے لکھا کہ ان آرڈرز کا معاملہ بالکل واضح ہے۔ ان کیلئے پولیس نے درخواست کی تھی اور انہیں کراس پارٹی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں دیکھنا چاہتا کہ نوجوان جرائم کی دلدل میں پھنسے رہیں۔ منسٹرز اور پولیس پر زبردست دبائو ہے کہ وہ متشدد جرائم کو کنٹرول کریں۔ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ 70 سال قبل جب ریکارڈ کا آغاز ہوا تھا، کے بعد گزشتہ برس انگلینڈ اینڈ ویلز میں نائف کرائم کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2018 تک کے سال میں چاقو یا کسی اور تیز دھار آلے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور ہومیسائیڈ کے 285 کیسز ریکارڈ ہوئے۔ 1946 میں، جب سے ہوم آفس ہومیسائیڈ انڈیکس کا آغاز ہوا، یہ بلند ترین تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں متشدد جرائم سے ہماری سوسائٹی اور کمیونٹیز کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہا ہوں۔ کیونکہ متشدد جرائم سے نئی جنریشن کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتدد جرائم ختم کرنے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔ یہ انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ ہم اس کیلئے اجتماعی ایکشن کریں۔

About admin

Check Also

پی ایس ایل کے لیے اچھی ٹیم منتخب کی ہے ، محمد حفیظ

لاہور قلندر کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *