Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / بریگزٹ پر ڈیل نہ ہوئی تو برطانوی پولیس مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار نہیں کرسکے گی

بریگزٹ پر ڈیل نہ ہوئی تو برطانوی پولیس مشتبہ غیر ملکیوں کو گرفتار نہیں کرسکے گی

ندن (پی اے) بریگزٹ پر ڈیل نہ ہوئی اور برطانیہ کویورپی ڈیٹا بیس تک رسائی نہ رہی توبرطانوی پولیس کو مشتبہ غیرملکی ملزمان کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں رہے گا۔ ایک سینئر افسر نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے یہاں تک کہ اگر چیکنگ کے دوران یہ معلوم بھی ہوجائے کہ ملزم بیرون ملک مطلوب ہے برطانوی پولیس عدالتوں سے وارنٹ حاصل کئے بغیر اسے گرفتار نہیں کرسکے گی۔ انھوں نےکہا کہ اگر فورسز روایتی اقدامات پر انحصار کرے گی تو طریقہ کار کی سست روی اور بیورو کریٹک رکاوٹوں کی وجہ سے ملزم غائب ہوجائیں گے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگر پولیس کو یورپی یونین کا تعاون حاصل نہ رہا تو فورسز کو سالانہ کم وبیش 20ملین پونڈ کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر رچرڈ مارٹن کا کہنا ہے کہ فی الوقت اگر ایک افسر کسی کا نام چیک کرتا ہے تو وہ خود بخود برطانیہ کے ساتھ ہی پورے یورپی ڈیٹا بیس پر چلنے لگتا ہے لیکن یورپی یونین کا تعاون نہ رہا تو پولیس کو ایک علیحدہ انٹرپول سسٹم سے چیک کرنا ہوگا اور اگر اس کا نام ریڈ نوٹس میں ظاہر ہوگیا، جس سے یہ اندازہ ہوگا کہ ملزم کسی اور ملک کو مطلوب افراد کے ناموں کی فہرست میں ہے، تو ہمیں اس کی گرفتاری کا وارنٹ حاصل کرنے کیلئے کسی مجسٹریٹ کی عدالت میں جانا پڑے گا، ہم فوری طورپر اسے گرفتار نہیں کرسکیں گے اور یورپی یونین سے تعلق رکھنے والے مجرموں کی فہرست چیک کرنے میں 10 گنا زیادہ وقت لگے گا، یعنی کم وبیش6 دن لگیں گے اور اس دوران مشتبہ شخص کو اگر یہ اندازہ ہوگیا کہ اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے تو اس کے غائب ہوجانے کے خدشے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *