Home / Latest Urdu News / Ban ul Aqwami / ‎صاف پانی کی قلت کے موضوع پر ڈاکومنٹری “کوئچنگ تھرسٹ” یو ٹیوب پر ریلیز

‎صاف پانی کی قلت کے موضوع پر ڈاکومنٹری “کوئچنگ تھرسٹ” یو ٹیوب پر ریلیز

‎اسلام آباد( تنویر کھٹانہ سے) پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں دو ہزار پچیس تک پانی کی قلت کا خدشہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ایسے میں عوام کو پانی کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ شو بز سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیت باسط سبحانی گزشتہ کئی برسوں سے صاف پانی کے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب انھوں نے ایک ڈاکومنٹری “ کوئچنگ تھرسٹ” بھی ریلیز کر دی ہے جسے عوامی اور سماجی حلقوں میں بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ باسط نے یہ ڈاکومنٹری اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کی ہے۔ جسے ان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ڈاکومنٹری کے ہدایتکار سنئیر ڈائریکٹر طاہر آزاد نے کی ہے سینما ٹو گرافی اور پوسٹ پروڈکشن رضوان اقبال جبکہ مشہور وائس اوور آرٹسٹ اویس ملک نے اس ڈاکومنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں باسط سبحانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا کام کر رہے ہیں۔ ہماری اس جدوجہد کا مقصد پاکستانی معاشرے کو صاف پانی کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے آگاہی دینا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پانی کے استعمال کے حوالے سے اپنی ذمہداریاں کو احسن طریقے سے نبھا سکیں۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *