Home / Latest Urdu News / ‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

‎جہلم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ محمود کی برطانیہ میں دھوم

حمزہ محمود لگاتار دوسری بار چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی نژاد باکسر بن گئے۔

‎ملٹن کینز( تنویر کھٹانہ) ملٹن کینز کے رہائشی انیس سالہ حمزہ محمود نے لگاتار دوسری بار امیچور باکسنگ کی باون کلو کیٹگری چیمپئن شپ جیت کر برطانیہ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حمزہ نے فائنل مقابلے میں کانر ڈیلی کو شکست دی۔ حمزہ محمود اس جیت کے بعد اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کر نے کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں۔ تیرہ اپریل کو ہونے والے اس فائنل مقابلے میں حمزہ محمود کی شاندار پرفارمنس نے انھیں برطانیہ کے صف اوّل کے باکسرز میں لا کھڑا کیا ہے۔ فائنل کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فتح کے لیے بہت محنت کی اور اس میں میرے والدین اور میرے کوچ کی محنت بھی شامل ہے۔ آئندہ بھی برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالتے ہوئے ہمیں اپنے آبائی وطن پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ حمزہ محمود کے والدین کا تعلق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں جھکڑ سے ہے۔ حمزہ کی لگاتار دوسری چیمپئن شپ فتح پر برطانیہ میں مقیم جہلمی کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

تشدد کے خاتمے کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اجتماعی ایکشن کی ضرورت ہے، ساجد جاوید

لندن (پی اے) ہوم سیکرٹری ساجد جاوید نے اعلان کیا ہے کہ کمیونٹیز کو خوف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *