Home / Articles / Articles in Urdu / پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہزار انیس ورلڈ کپ کی کٹ کی تصاویر جاری کر دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہزار انیس ورلڈ کپ کی کٹ کی تصاویر جاری کر دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہزار انیس ورلڈ کپ کی کٹ کی تصاویر جاری کر دیں

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ سے) پاکستانی شائقین کرکٹ کو دوہزار انیس کی ورلڈ کپ کٹ کا شدت سے انتظار تھا اور اس انتظار کی بے چینی کو بڑھانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا تھا۔ پی سی بی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس گزشتہ کچھ دنوں سے انیس سے بانوے سے دوہزار پندرہ تک کے ورلڈکپ کٹس کی تصاویر شئیر کر رہے تھے جس سے دو ہزار انیس کی کٹ کی رونمائی کے لیے بے چینی شدت اختیار کر رہی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اس انتظار کو ختم کرتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شرٹ اور کیپ کی تصاویر کر دی۔ جس کے بعد فینز اور صحافیوں کی جانب سے بھی اسے پسند کیا جا رہا ہے۔

‎جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ گہرے ہرے رنگ کی ہے، جس میں جرسی پر بنا پیلا ستارہ بھی نمایاں ہے۔ کرکٹ بورڈ نے اس کے علاوہ ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ری ایکشن ریکارڈ کیا گیا جب انھوں نے پہلی بار کٹ دیکھی۔ ایک اور تصویر میں ڈریسنگ روم کی تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کے نام اور شرٹ کی پشت کو دکھایا گیا ہے۔

‎ سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے بھی پاکستانی کٹ پر اپنا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت کٹ ہے جس میں کوئی بھی ڈیزائن بلا مقصد نہیں ہے۔

یاد رہے کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار انیس انگلینڈ اور ویلز میں تیس مئی سے چودہ جولائی تک کھیلا جا رہا ہے جس میں دنیا بھر سے دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ناٹنگھم میں کھیلے گا دوسرا میچ 3 جون کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گی، تیسرا میچ 7 جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹول میں کھیلے گی۔
 
‎پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔ کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان اپنا پانچواں ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہوگا۔

چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی۔
 
آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، جب کہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

‎صاف پانی کی قلت کے موضوع پر ڈاکومنٹری “کوئچنگ تھرسٹ” یو ٹیوب پر ریلیز

‎اسلام آباد( تنویر کھٹانہ سے) پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *