Home / interviews / Celebrity / فلم پر کام شروع ہے بہت جلد مداحوں کو سرپرائز دیں گے۔ محسن عباس حیدر

فلم پر کام شروع ہے بہت جلد مداحوں کو سرپرائز دیں گے۔ محسن عباس حیدر

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) کامیڈی شو مذاق رات سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے گلوکار محسن عباس حیدر المعروف ڈی جی نے ریڈیو سنگم کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی فلم پر کام شروع ہے بہت جلد مداحوں کو سرپرائز دیں گے۔ محسن کا کہنا تھا انھوں نے اپنے کرئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا۔ ریڈیو کا آغاز بھی حادثاتی طور پر ہوا ۔ فیصل آباد میں نیا نیا ریڈیو کھلا تو مجھے ریڈیو دیکھنے کا شوق ہوا میری ساتھی سٹوڈنٹس انٹرویو دینے جا رہی تھیں میں بھی ان کے ساتھ ریڈیو چلا گیا بدقسمتی سے ان دونوں کی سلیکشن نہیں ہوئی اور مجھے سلیکٹ کر لیا گیا۔ ریڈیو پر دس سال کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار تھا جہاں ہر قسم کے شوز کیے۔ فیصل آباد میں فنکاروں کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع کم ہیں۔ لیکن ریڈیو جیسے میڈیم نے بہت سے نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولیں ہیں۔ فیصل آباد دنیا میں کامیڈی اور موسیقاروں کے حوالے سے ایک الگ مقام رکھتا ہے لیکن مجھے فیصل آباد نے موسیقی کو سمجھنے کی جو صلاحیت دی شاید وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی ہے۔ نامعلوم افراد میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا جاوید شیخ اور فہد مصطفی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار تھا۔ آئیندہ فلم ونس اپان اے ٹائم ان کراچی مداحوں کے لیے ایک سرپرائز ہوگی۔ فلم میں ناصر کا کردار نبھا رہا ہوں جو معاشرتی ناانصافی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتا ہے۔ فلم کی ڈائریکشن ابو علیہا کر رہے ہیں جبکہ نوشین شاہ اور ماہ رخ مرزا بھی فلم میں کام کر رہی ہیں۔موسیقی کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ موسیقی کے بغیر اپنے آپ کو نامکمل سمجھتا ہوں۔ مذاق رات میں سترہ سو سے زائد مختلف گانے گانے کا جو اعزاز حاصل ہوا وہ میرے لیے باعث فخر ہے۔ مذاق رات میں گائے گئے تعارفی اور مزاحیہ انٹرو کے حوالے سے محسن کا کہنا تھا کہ اکثریت بول میرے ہی لکھے ہوئے تھے تاہم میرے ایک دوست بھی اس حوالے سے میری مدد کرتے تھے۔ مذاق رات کی ٹیم سے جو پیار اور شفقت ملی اس نے مجھے میرے کرئیر میں اچھا فنکار بننے میں بہت مدد دی۔ امان اللہ جیسے لیجنڈ کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا۔ پاکستانی ڈرامے میں بچوں کے ساتھ تشدد والے کردار کے حوالے سے محسن کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ کردار مشکل تھا کیونکہ ایسے کردار کرئیر بھی ختم کر دیتے ہیں لیکن بچوں کے ساتھ پاکستان میں ایسے مسائل روز کا معمول ہیں یہ میری قومی ذمہداری تھی کہ میں یہ کردار نبھا کر بچوں کو اور والدین کو بھی اس حوالے سے آگاہی دے سکوں اس کردار کو نبھانے کے بعد لوگوں نے بہت سراہا۔ ایسے ڈرامے معاشرتی برائیوں کے سد باب میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور میرے خیال میں ایسے ڈرامے مزید بننے چاہئے۔ لوڈ ویڈنگ کے گانے “منڈے “کے حوالے سے محسن عباس کا کہنا تھا کہ اس گانے کے بول بھی میرے لکھے ہوئے ہیں اور اس گانے سے مجھے برطانیہ سے بہت پیار ملا۔ برطانیہ کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا برطانیہ میں مداحوں سے بہت پیار ملتا ہے برطانیہ آکر محسوس ہوتا ہے جیسے ہم پاکستان کے ہی کسی صوبے میں ہوں۔ اپنے کرئیر کے حوالے سے محسن کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ مذاق رات میرا پہلا شو ہے لیکن اس سے پہلے انڈسٹری میں میں نے بہت کام کیا ہے کامیابی کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے نوجوانوں کو یہی پیغام ہے کہ محنت جاری رکھیں آپ کو آپ کی منزل ضرور ملے گی۔ محسن عباس کے حال ہی میں ریلیز کئے گئے گانے “روح” کو بھی پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ روح کے بول بھی محسن عباس کے لکھے ہوئے ہیں جبکہ اس گیت کا ویڈیو بہت ہی منفرد انداز میں فلمایا گیا ہے۔

About Tanveer Khatana

Check Also

Thousands attended Asian Lifestyle Expo 2020 in Trafford Centre

By Tanveer Khatana Manchester: The Asian Life Style Expo 2020 delivered yet another spectacular day …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *