مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) برطانیہ میں ایشیائی ملبوسات اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایشین لائف سٹائل ایکسپو کا انعقاد ٹریفورڈ سنٹر میں کیا گیا۔ ایشین لائف سٹائل ایکسپو کی یہ چوتھی نمائش تھی جس میں برطانیہ بھر سے برائیڈئل ڈئزانرز، میک اپ آرٹسٹ اور شادی بیاہ سے متعلقہ دیگر بزنسز کے علاوہ ایشیائی سمیت دیگر کمیونٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ آرگنائزر فریدہ کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ نہ صرف بزنسز کو ایشیائی مارکیٹ میں اپنا ٹیلنٹ شو کیس کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے بلکہ یہ مختلف کمیونٹیز کے مابین برج کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ نمائش میں برطانیہ بھر سے فیشن ڈیزانرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں برائڈل ڈیزانرز نے ماڈرن اور جددیت سے آراستہ ملبوسات کے ڈیزائن پیش کیے جنھیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ خوبصورت اور دیدی زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلنگ کے ریمپ پر جلووں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ ڈیزانرز کا کہنا تھا کا انھوں نے دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ملبوسات تیار کیے ہیں جب میں لگژری برانڈز اور ایفورڈایبل کلکشن بھی شامل ہے۔
Home / Entertainment / ٹریفورڈ سنٹر میں چوتھی سالانہ ایشین لائف سٹائل ایکسپو، ایشیائی سمیت دیگر کمیونٹیز کی بڑی تعداد میں شرکت
Check Also
مانچسٹر اور برمنگھم میں پشتو سنگر گل پانڑہ اور خماریان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا
مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) مانچسٹر اور برمنگھم میں پشتو موسیقی کی خوبصورت محافل میں معروف گلوکارہ …