Home / interviews / Celebrity / مانچسٹر اور برمنگھم میں پشتو سنگر گل پانڑہ اور خماریان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

مانچسٹر اور برمنگھم میں پشتو سنگر گل پانڑہ اور خماریان کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) مانچسٹر اور برمنگھم میں پشتو موسیقی کی خوبصورت محافل میں معروف گلوکارہ گل پانڑہ اور معروف پشتو بینڈ خماریان نے پشتو، اردو ، پنجابی اور فارسی گیتوں سے سماں باندھ دیا۔ کنسرٹ میں گل پنڑا کے پشتو گیتوں کے ساتھ ساتھ کوک سٹوڈیو میں اپنی موسیقی کا جادو جگانے والے پشتو بینڈ خماریان کی شاندار پرفارمنس سے فینز خوب محظوظ ہوئے۔مانچسٹر کے شریڈن سویٹ میں ہونے والی اس محفل میں پُراثر کلام اور دل کو چھولينے والي موسيقي نے سب کے دل میں گھر کرلیا۔ گلوکارہ گل پانڑہ نے اپنا روایتی انداز اپنايا تو ہال میں موجود لوگ روایتی انداز میں رقص کرنے لگے۔ روایتی پشتون لباس زیب تن کیے افغانی اور پاکستانی مداحوں نے محفل موسیقی کو خوب انجوائے کیا جبکہ کچھ من چلے خماریان کی پرفارمنس پر روایتی پشتو ن رقص بھی کرتے رہے۔پی ٹی وی سے تعلق رکھنے والے معروف اینکر توثیق اینکر محفل کے میزبان تھے جبکہ محفل کا آغاز ڈی جے قدیر اور ڈی جے مصطفی نے جددیت کے عنصر میں معطر پشتو موسیقی سے کیا جس کے بعد خماریان کی روح پرور پرفارمنس نے حاضرین کو محصور کیے رکھے۔ خماریان بینڈ ممبر سپلے نے ریڈیو سنگم سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشتو موسیقی اپنے اندر ایک ایسا سحر رکھتی ہے جو مردوں کو جگا سکتی ہے۔ ہم اپنی موسیقی سے پاکستان اور خیبر پختونخواہ کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب گل پنڑا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا برطانیہ میں یہ میری پہلی پرفارمنس ہے لیکن یہاں کے لوگ ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں موسیقی کو سمجھنے والوں کے سامنے پرفارم کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں موسیقی کے ذریعہ محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتی ہوں۔ خیبر پختونخواہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میرے جیسی کئی لڑکیاں اس فیلڈ میں بہترین کام کر رہی ہیں امید ہے ہماری محنت اور لگن سے مزید لڑکیاں بھی اس میدان میاں اپنا نام کمانے آگے آئیں گی۔ دو شہروں میں منعقدہ یہ کنسرٹ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا جس میں پشتو موسیقی اور کلچر کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے پشتوں سنگروں کو مدعو کیا گیا تھا۔

About Tanveer Khatana

Check Also

ٹریفورڈ سنٹر میں چوتھی سالانہ ایشین لائف سٹائل ایکسپو، ایشیائی سمیت دیگر کمیونٹیز کی بڑی تعداد میں شرکت

مانچسٹر( تنویر کھٹانہ) برطانیہ میں ایشیائی ملبوسات اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایشین لائف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *